لاہور، حکومت ادویہ ساز کمپنیوں کی ملی بھگت سے مریضوں پر مہنگائی کا بم گرانے کو تیار

400سے زائد جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 20 اگست 2016 10:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء) وفاقی حکومت ادویہ ساز کمپنیوں کی مبینہ ملی بھگت سے غریب مریضوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری میں ہے۔ 400سے زائد ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے ۔ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے30اگست کو ہونے والے 20ویں اجلاس میں ادویات مہنگے کرنے کی منظوری دی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب حالیہ دنوں میں 80ہزار ادویا ت کی قیمتوں میں2.86فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن کیا گیا تھا لیکن اکثر کمپنیوں نے تو ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد تک خود ساختہ اضافہ کر لیا ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت کے پاس ایسا کوئی نظام ہی نہیں ہے جس سے معلوم کیا جا سکے کہ دوائی کی قیمت کیا ہے او راس کی کتنی قیمت بڑھائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے دعو ی کیا ہے کہ وفاقی وزارت صحت نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے مبینہ طور پر مک مکا کر لیا ہے جس کی وجہ سے ایسا کوئی نظام آج تک تیار نہیں کیا گیا اور اس کا فائدہ صرف کمپنیوں کو ہی نہیں بلکہ کچھ ڈرگ ریگوی لیٹر ی اتھارٹی کے حکام بھی اٹھاتے ہیں ۔ ا س نوٹیفکیشن سے ہونے والی مہنگائی ابھی تھمی نہیں تھی کہ حکومت نے غریب مریضوں سے ادویات چھیننے کا ایک اور منصوبہ تیار کر لیا ہے ۔

حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق اب 30اگست کو ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس ہو رہا جس میں درجنوں کی تعداد میں مقامی اور بین الاقوامی ادویہ ساز کمپنیوں کی جانب سے 400سے زائد ادویات کے کیسز پیش کیے جائیں گے اور ادویات کے قیمتیں بڑھانے کی منظوری دی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کی وجہ سے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی متاثر ہوں گے اور اس ایک میٹنگ کی وجہ سے ادویہ ساز کمپنیاں اربوں روپے کما ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :