ملتان میٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کاشرکت نہ کرنے کاامکان

کمشنرملتان کیپٹن (ر)اسداللہ خان نے 26دسمبرسے قبل میٹروبس پراجیکٹ مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کوڈیڈلائن دیدی تاہم ملک کی موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظرافتتاح کمشنرکوہی کرناپڑے،ذرائع

ہفتہ 20 اگست 2016 10:20

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء)ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملتان میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے شرکت نہ کرنے کا امکان ۔ تاہم کمشنر ملتان کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے 26 دسمبر سے قبل میٹرو بس پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن ) کے ذرائع کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ملتان میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے شرکت کرنے کا امکان نہیں ہے شاید اس پراجیکٹ کا افتتاح کمشنر ملتا ن کو کرنا پڑے۔ ذرائع کے مطابق کمشنر ملتان کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے میٹرو بس پراجیکٹ کے ساتھ خوبصورتی کے لیے لگائے جانے والے پودے فوری طور پر لگانے کے لیے پی ایج اے حکام ملتان کو فنڈ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔تاہم کمشنر ملتان یا ملتان کی ضلعی انتظامیہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دے گی۔

متعلقہ عنوان :