قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 20 اگست 2016 10:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء)قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اطلاعات کے مطابق نیمرغ کے علاقے گوربرات کے مقام پرمیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4افراد دلشاد ‘ کریم ‘ حبیب اور شاہ نظر کو قتل کردیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :