بنگلہ دیش، پولیس نے جماعت اسلامی اور اسکے سٹوڈنگ ونگ کے 18اراکین کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 اگست 2016 11:03

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس جماعت اسلامی اور اسکے سٹوڈنٹ ونگ اسلامی چھاترا شبیر کے 18 رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ میں بادا پولیس اسٹیشن کے آفیسر انچارج عبدالجلیل نے بتایا کہ ڈھاکہ کے علاقے میدول بادا میں ایک گھر میں جماعت اسلامی اور اسکے سٹوڈنٹ ونگ کے اراکین کے درمیان میٹنگ جاری تھی کہ اس دوران پولیس نے چھاپہ مار کر 18اراکین کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں کچھ مجرم کشیدگی پیدا کرنے کے لئے میٹنگ کر رہے ہیں۔