بھارت میں ایک یتیم خانے کا مالک گرفتار، بچوں سے بھیک منگواتا تھا

ہفتہ 20 اگست 2016 10:56

تلنگانہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء )بھارتی پولیس کو انسانی اسمگلروں کے زیر نگرانی چلنیوالی بھکاریوں کی اربوں روپے کی صنعت کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ کے گاوٴں امین پور میں ایک یتیم خانے کے مالک کو، جو اپنی سرپرستی میں موجود بچوں سے زبردستی سڑکوں پر بھیک منگواتا تھا، گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو مالی پَیڈی جیمز کے قبضے سے چَودہ بچوں کو اْس وقت رہائی دلائی گئی، جب وہ جنوبی شہر حیدرآباد میں سات تا چَودہ سال کی عمروں کے اِن بچوں کو ایک ٹریفک جنکشن پر اْتار رہا تھا۔

ماہرین کے اندازوں کے مطابق بھارت بھر میں روزانہ کم از کم تین لاکھ بچوں کو نشہ آور ادویات دی جاتی ہیں، مارا پیٹا جاتا ہے اور اْنہیں بھیک مانگنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :