چیئر مین سینٹ رضا ربانی کا پنجاب، سندھ اور کے پی کے کے وزرائے اعلیٰ کو خط

سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کی امداد کیلئے آگے آئیں اور شہدا کے بچوں کی معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں،خط کا متن

ہفتہ 20 اگست 2016 11:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء) چیئر مین سینٹ رضا ربانی کا پنجاب، سندھ اور کے پی کے کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا دیا ہے۔ تینوں صوبے کے وزرائے اعلیٰ سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کی امداد کے لئے آگے آئیں اور شہدا کے بچوں کی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ قابل اور ذہین وکلا کی وجہ سے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے پنجاب، سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا ہے۔

چیئر مین سینٹ نے خط میں لکھا ہے کہ تینوں صوبے سانحہ کوئٹہ کے متاثرین کی امداد کریں۔ شہدا کے بچوں کی تعلیم کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور بچوں کو پنجاب سندھ اور کے پی کے کے سکولوں اور کالجوں میں داخلہ کرایا جائے۔ خط م یں مزید لکھا تینوں صوبے کم از کم ہر شہر کے ایک بیٹے کو معیاری تعلیم فراہم کریں ۔ دیگر صوبوں کے اس کام سے بلوچستان کی عوام کو اچھا پیغام جائے گا۔