اقتصادی راہداری دشمنوں کی نظروں میں کھٹک رہا ہے، ناکام بنانے کیلئے بھرپور سازشیں کی جا رہی ہیں ، احسن اقبال

ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو یک زبان ہو کر دنیا کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ترقی کے سفر میں اب مزید کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے راہداری منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی انجینئرز کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن قائم کیا گیا ہے، میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 20 اگست 2016 11:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ دشمنوں کی نظروں میں کھٹک رہا ہے اور اس کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور سازشیں کی جا رہی ہیں ،اقتصادی راہداری پر ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو یک زبان ہو کر دنیا کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ترقی کے سفر میں اب مزید کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے ،راہداری کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے راہداری کا مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ،راہداری کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی انجینئرز کی حفاظت کیلئے خصوصی سیکورٹی ڈویژن قائم کیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا آظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بتداء میں سی پیک کے حوالے سے تحفظات اور سوالات اٹھائے گئے تھے اور خیبر پختونخوا کی جانب سے سب سے زیادہ اعتراضات کئے گئے مگر وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختون خواہ حکومت کے ساتھ مسلسل کئی اجلاس منعقد ہوئے جس میں وزیر اعلی ،سپیکر اور تمام پارلیمانی لیڈرز سے ملاقاتیں ہونے کے بعد ان کے تحفظات دور ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستا ن کے وزیر اعلی سی پیک میں نہ صرف مددگار بلکہ آگے بڑھ کر کام کر رہے ہیں سندھ ،پنجاب ،جی بی ،آذاد کشمیر اور وفاقی کی تمام اکائیاں آن بورڈ ہیں انہوں نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی جس میں قومی ا سمبلی وسینیٹ کے ممبران مانیٹرنگ کیلئے شامل کئے گئے ہیں کو بھی سی پیک کے منصوبوں پر آن بورڈ لیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی طرف سے بلوچستان ا ور گلگت بلتستان میں انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کی جار ہی ہے تاکہ سی پیک کا راستہ روکا جا سکے انہوں نے کہاکہ سی پیک کا معاہدہ ملک دشمنوں کی نظروں میں بری طرح کھٹک رہا ہے اور اس کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک کے بارے میں بیرون ملک اخبارات میں مشہور تجزیہ کار آرٹیکلز لکھ رہے ہیں کہ پاکستان نے پہلے مواقع ضائع کئے ہیں لیکن اب ہمیں یہ پیغام دینا ہے کہ ترقی کا موقع ضائع نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ گوادر کے منصوبے تکمیل کی آخری سطح پر ہیں اکتوبر تک گوادر ایئر پورٹ،ایکسپریس وے پر کام شروع ہوجائیگا گوادر میں بین الا قوامی سطح کا ہسپتال قائم کیا جا رہا ہے بین الا قوامی سطح کے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ اسی سال شروع ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

ستمبر میں گوادر یونیورسٹی پر کام شروع کردینگے۔ژوب میں بھی کیمپس بنے گا پہلی دفعہ فاٹا یونیورسٹی کام شروع کریگی۔

متعلقہ عنوان :