ملکی استحکام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نواز شریف

ملک کو مضبوط،خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں،پاک چین اقتصادی راہداری خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،کراچی سے گوادر تک خوشحالی نئے سفر کا آغازہوگا، لاکھوں نوجوانوں کو روز گار ملے گا ،پاک ترکی تعلقات مضبوط ہیں،دونوں ممالک ہمیشہ آزمائش کی گھڑی میں پورا اترے ہیں،وزیر اعظم کا پاک بحریہ کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کی افتتاحی تقریب سے خطاب، ملازمین کیلئے ایک ارب روپے بونس کا اعلان

ہفتہ 20 اگست 2016 11:08

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اگست۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط ،خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں،ملکی استحکام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، پاک چین اقتصادی راہداری خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،کراچی سے گوادر تک خوشحالی نئے سفر کا آغازہوگا، لاکھوں نوجوانوں کو روز گار ملے گا ،پاک ترکی تعلقات مضبوط ہیں۔

جمعہ کے روز پاکستان اور ترکی کے اشتراک سے تیار ہونے والا17 ہزار ٹن کافلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا،وزیراعظم نوازشریف نے افتتاح کیا۔ فلیٹ ٹینکر لاجسٹک سپورٹ، جنگی آپریشن میں ہیلی کاپٹرز کی معاونت اور طبی سہولتوں کے ساتھ امدادی آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔سال 2013 ئمیں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان اور ترکی کے تعاون سے 17ہزار ٹن کا فلیٹ ٹینکرکراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترکی کی شپ بلڈنگ فرم سووما ٹیکنالوجی،ایس ٹی ایم اور کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس نے مشترکہ طور پراس ٹینکر کو مقررہ وقت سے2 ماہ قبل تیار کرلیا،دہرے ہل پر مشتمل یہ ٹینکربین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے،فلیٹ ٹینکر پاک بحریہ کے کارگو ترسیل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔یہ فلیٹ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگی آپریشن میں معاونت کی صلاحیت بھی رکھتا ہے،یہ جہاز جدید طبی سہولیات کے ساتھ جنگ اور امدادی آپریشن کے ساتھ دوسرے جہاز کو مدد فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے وار شپ فلیٹ ٹینکر کو یوم آزادی پر ترکی کا پاکستانی عوام کے لئے تحفہ قرار دیاہے اور کہا کہ اسٹریٹجک پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاک بحریہ کے وار شپ فلیٹ ٹیکر پاکستان اور ترکی کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا گیا ہے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ،پاکستان اور ترکی کی دوستی ہمیشہ آزمائش کے وقت پوری اتری ہے ،دونوں ممالک کے عوام تاریخی مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں ،وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاک بحریہ کے وار شپ فلیٹ ٹینکر کی تقریب میں شریک ہوں اس فلیٹ کی پایہ تکمیل بحریہ اور وزارت دفاعی کی مشترکہ کاوشیں قابل تحسین ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ کراچی سے گوادر تک نئے سفر کا آغاز ہوگا اور سی پی منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا ،کراچی سے گوادر تک ایک مضبوط میری ٹائم ٹائم بنائیں گے ،وزیر اعظم نے تقریب کے آخر میں پاک بحریہ کے وارشپ فلیٹ ٹینکر کے ملازمین کو مبارکباد اور ان کے لئے ایک ارب روپے کا اعلان کیا ۔

اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کراچی پہنچے تو ایئر پورٹ پر ان کا استقبال گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کیا۔ ایئرپورٹ پر اسماعیل راہو اورسنیٹر نہال ہاشمی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈاراور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے،وزیر اعظم ایئر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کراچی شپ یارڈ پہنچے۔ شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :