مجھے ملنے والی گرانٹ صرف اور صرف میرے حلقہ کے عوام کی امانت ہے اسی جگہ خرچ کی جائے گی۔مخالفین جان بوجھ کراس طرح کاشوشاچھوڑدیتے ہیں جس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ستمبر میں شدید بارشیں متوقع، ملک بھر میں 15ستمبر تک سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا مختلف ا ضلاع نے امدادی کاموں کیلئے صوبوں سے بجٹ مانگ لیا

جمعہ 19 اگست 2016 10:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء)ملک بھر میں 15ستمبر تک سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا مختلف ا ضلاع نے امدادی کاموں کیلئے صوبوں سے بجٹ مانگ لیا ہے سیلاب کے خدشہ کی بڑی وجہ ملک بھر میں ستمبر میں متوقع شدید بارشوں کا سلسلہ ہے جس کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی آمد کا سلسلہ بڑھ جائیگاذرائع کا کہنا ہے منگلا ڈیم میں پانی بھر لیا گیا ہے اور اس میں اتنی گنجائش رکھی گئی ہے کہ وہ اچانک آنے والے پانی کے ریلے کو روک سکے ملک بھر میں ماہ اگست میں سیلاب کی پیشین گوئی کی گئی تھی اور کہا جارہا تھا کہ اس دفعہ بھی 2010کے سیلاب والی صورت حال پیدا ہوگی لیکن ابھی تک ایسی کوئی صورت حال نظر نہیں آرہی اور دریاوں میں پانی روٹین کے مطابق ہی چل رہاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کے حوالے سے صوبائی حکومتیں بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے لیکن صوبوں کیساتھ ساتھ وزارت پانی و بجلی بھی اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور اس حوالے سے واپڈا کیساتھ اجلاس بھی منعقد کئے گئے ہیں جسمیں تمام تر صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واپڈا کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی آمدایک لاکھ اکیاسی ہزار دو سو جبکہ اخراج ایک لاکھ باون ہزار چار سو کیوسک رہا۔منگلاڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج چھبیس ہزار چھ سو، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد ساٹھ ہزار دو سو اور اخراج ستائیس ہزار چھ سو، جناح بیراج پر آمد ایک لاکھ چھیاسی ہزار ایک سو اور اخراج ایک لاکھ اناسی ہزار دوسو، تونسہ بیراج پرآمدایک لاکھ پچھتر ہزار آٹھ سو اور اخراج ایک لاکھ ترپن ہزار سات سو کیوسک رہا۔

کوٹری پر پانی کی آمد ایک لاکھ ایک ہزار چھ سو اور اخراج اڑسٹھ ہزار دو سو کیوسک رہی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار پانچ سو چالیس فٹ،منگلا ڈیم میں ایک ہزار دو سوبیالیس اور چشمہ میں چھ سو اڑتالیس اعشاریہ دس فٹ ریکارڈ کی گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ستمبر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تو پھر سیلاب کا خطرہ بڑھ جائیگا حکومت سیلاب کا جائزہ لینے کیلئے سٹیلائٹ فلڈ الرٹ سسٹم کا بھی سوچ رہی ہے کیونکہ ٹیکنالوجی ترقی کررہی ہے اور ہمارے پاس وہی پرانا سسٹم موجود ہے جس سے آئندہ سیلاب کے حوالے سے واضح فیگرز مل جائیں گے۔