سرگودھا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹر نادیہ عزیزکو اپنے حلقہ سے باہر سیاسی مداخلت اور ترقیاتی کام کروانے سے روک دیا

جمعہ 19 اگست 2016 10:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیزکو اپنے حلقہ سے باہر سیاسی مداخلت کرنے اور،ترقیاتی کام کروانے سے روک دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے وفاداری تبدیل کر کے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پی پی 34سے ایم پی اے منتخب ہونے والی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے من مانی کرتے ہوئے اپنے حلقہ کا ترقیاتی فنڈپی پی 33میں لگواکر چےئرمین یونین کونسلز کی سیاسی وفاداریاں حاصل کرنا چاہتی تھیں جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سپیشل سیکرٹری امداداللہ بوسال نے ڈاکٹر نادیہ عزیز کو حکم دیا ہے کہ پی پی 34 کی ترقیاتی گرانٹ کسی دوسرے حلقہ میں نہ لگوائی جائے ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ خاتون ایم پی اے کو دوسرے حلقہ میں سیاسی مداخلت سے منع کرتے ہوئے کوٹہ پر درجہ چہارم کی نوکریاں بھی پی پی 34کے رہائشیوں کو دینے کا پابند کیا ہے۔ رابط کرنے پرایم پی اے ڈاکٹرنادیہ عزیز نے بتایاکہ مجھے کسی نے فون کیا نہ ہی میں نے پی پی 34 کے علاوہ کوئی ترقیاتی کام کروائے ہیں۔