پانامہ لیکس معاملے سے متعلق ٹی اوآرزکمیٹی فضول ہے ،شیخ رشید

محمودخان اچکزئی وزیراعظم کے مخبرہیں ،عوامی نیشنل پارٹی دونمبرکی پارٹی ہے جماعت اسلامی اورپیپلزپارٹی کاستمبرکے مہینے میں ٹیسٹ ہوگا،بہت سے وزراء سمیت خاندانوں کے ساتھ ملک سے بھاگنے جارہے ہیں ،فضل الرحمن موقع شناس ،شیخ رشیدخودکش سیاستدان ہے،نجی سے گفتگو

جمعہ 19 اگست 2016 10:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لاتن۔19اگست۔2016ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے سے متعلق ٹی اوآرزکمیٹی فضول ہے ،محمودخان اچکزئی وزیراعظم کے مخبرہیں ،عوامی نیشنل پارٹی دونمبرکی پارٹی ہے ،جماعت اسلامی اورپیپلزپارٹی کاستمبرکے مہینے میں ٹیسٹ ہوگا،بہت سے وزراء سمیت خاندانوں کے ساتھ ملک سے بھاگنے جارہے ہیں ،فضل الرحمن موقع شناس ہے ،شیخ رشیدخودکش سیاستدان ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹی اوآرزکمیٹی فضول ہے ،اس پرمزیداجلاس طلب کرناوقت کاضیاع ہے ۔نوازشریف کس بھی صورت اپنے آپ سے احتساب شروع نہیں کرناچاہتاہے ،فیصلہ اب سڑکوں پرہوگا،تمام سیاسی جماعتوں نے فیصلے کرلیاہے بلاول بھٹوزرداری سے ایک دوباربات ہوئی تھی وہ نہایت سنجیدہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہیں معلوم ہے کہ ہماری سیاست کاخاتمہ اس معاملے میں ہے ۔

اعتزازاحسن بھی موجودہ صورتحال کوسنجیدگی سے لے رہے ہیں ،ستمبرکے مہینے میں پیپلزپارٹی کی سنجیدگی کاعلم ہوجائے گا۔اگرسنجیدگی نہیں دکھائی گئی توسندھ میں پیپلزپارٹی کاووٹ بینک ٹوٹ جائے گی ۔انہوں نے کہاہ سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کوریموٹ کنٹرول سے چلارہاہے ،تاہم ان کامال منڈی میں نہیں بکتا،بلاول بھٹوکابکے گا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کوسیاست میں رہناہے توسڑکوں پرضرورآئے گی ،میں بلاول بھٹواورعمران خان کواکٹھاکرنے میں کامیاب نہیں ہوا،جبکہ دونوں کی سوچ میں یگانگت ہے ،تاہم دونوں کے ساتھ رابطے میں ہوں ۔انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈارجعلی دستاویزات بنانے کاماہرہے ۔انہوں نے آئی ایم ایف کوبھی گولی دی تھی ،میں نے اسمبلی کے فلورپرکہاتھاکہ جس دن اسحاق ڈارنے سوچ بولاتوملک کی معیشت کاگراف گرجائے گا