غلاف کعبہ کوزمین سے تین میٹر اونچا کر د یا گیا

مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان اور اسکی قطع وبریدسے محفوظ رکھنا ہے

جمعہ 19 اگست 2016 10:54

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء)حرمین شریفین کی انتظامیہ نے حسب سابق حج کے ایام کی آمد کے ساتھ ہی غلاف کعبہ کوزمین سے تین میٹر اونچا کر دیاہے۔غلاف کعبہ کوزمین سے اٹھائے جانے کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان اور اس کی قطع وبریدسے محفوظ رکھنا ہے۔غلاف کعبہ کواونچا کرنے کے موقع پر بڑی تعداد میں زائرین کعبہ اورنمازی موجود تھے۔

غلاف کعبہ9ذی الحج تک زمین سے تین میٹر بلند رہے گا تاکہ اس دوران غلاف کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔حج کے ایام میں عازمین غلاف کعبہ کے ٹکڑے تبرک کے طور پرکاٹ کراپنے پاس رکھ لیتے تھے جس سے بیت اللہ کے غلاف کو نقصان پہنچتا تھاجس کے بعدسعودی حکومت نے غلاف کعبہ کے تحفظ کیلئے حج کے ایام میں اسے بلند رکھنے کا فیصلہ کیاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق غلاف کعبہ کو زمین سے اونچا کرنے کاعمل تین گھں ٹے تک جاری رہا۔

اس دوران نمازی اور زائرین کعبہ تسبیح کے ساتھ اللہ رب ذوالجلال کاورد کرتے رہے۔بیت اللہ کے قریب موجود زائرین نے غلاف کواوپر اٹھانے کے مناظر کو اپنے موبائل کیمروں میں بھی محفوظ کیا۔غلاف کعبہ نو ذی الحج (یوم عرفہ) کی صبح تک اونچا رکھا جائے گا۔ نوذی الحج کو خانہ کعبہ کا نیا غلاف بیت اللہ کی زینت بنایا جائے گا اور پہلے غلاف کو اتار لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :