شادی شریعت میں جائز ہے تو شیخ رشید کو کیا مسئلہ ہے، عمران خان

فی الحال شادی کا ارادہ نہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی کوئی نہیں ملی ،چیئرمین تحریک انصاف

جمعہ 19 اگست 2016 11:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء) چےئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیخ رشید کو تحریک کے دوران شادی نہ کرنے کا مشورہ دینے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شادی شریعت میں جائز ہے تو شیخ رشید کوکیا مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کی جانب سے شادی کے حوالے سے بیان سامنے آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی شریعت میں جائز ہے تو شیخ رشید کوکیا مسئلہ ہے؟ انہیں بھی شادی کرلینی چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہیں کوئی ملی ہی نہیں ہے لیکن جب ملے گی تب وہ شادی کر لیں گے۔واضح رہیپاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک کے دوران عمران خان شادی نہ کریں کیونکہ جب تحریک کامیاب ہونے لگتی ہے تو عمران خان یا تو پھسل جاتے ہیں یا پھر شادی بیچ میں آجاتی ہے۔