سندھ ہائی کورٹ، انیس قائم خانی ، روف صدیقی اور عثمان معظم کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت سے انکار

جمعہ 19 اگست 2016 11:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء)سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبد الرسول میمن نے انیس قائم خانی ، روف صدیقی اور عثمان معظم کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت سے انکارکردیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کیس میں دہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

جسٹس عبد الرسول میمن نے انیس قائم خانی ، روٴف صدیقی اور عثمان معظم کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر جانے والی درخواستوں پر سماعت سے انکار کردیا۔

جسٹس عبدالرسول نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ کیس مزید نہیں سننا چاہتا۔ لہذا تینوں درخواست گزار کسی اور بینچ سے رجوع کریں، جسٹس عبد الرسول میمن نے مذکورہ کیس کسی اور بینچ کو بھیجنے کیلئے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھی بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :