پاکستان سے6غیر ملکی، دو ملکی ائیرلائنز نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پروازیں چلانا بند کردیں

پانچ غیر ملکی ائیرلائنز نے پاکستان سے اپنا فلائیٹ آپریشنز شروع کیا مقامی ائیرلائن بھوجا ائیر نے دوبارہ اپنا فلائیٹ آپریشن شروع کیا،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان ائیرلائنز سے4ارب 47کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے

جمعہ 19 اگست 2016 11:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19اگست۔2016ء)پاکستان سے6غیر ملکی اور دو ملکی ائیرلائنز نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنی پروازیں چلانا بند کردیں اور پانچ غیر ملکی ائیرلائنز نے پاکستان سے اپنا فلائیٹ آپریشنز شروع کیا جبکہ ایک مقامی ائیرلائن بھوجا ائیر نے دوبارہ اپنا فلائیٹ آپریشن شروع کیا،پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان ائیرلائنز سے4ارب 47کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے پاس سرکاری دستاویزات کے مطابق کارگو لکس ائیرلائن لکسمبرگ نے4مئی2015ء،کیتھی پیسیف ہانگ کانگ نے29جون2014ء، بیمان بنگلہ دیش نے11فروری2012ء،ازبکستان ائیرویز نے23اکتوبر2013ء،فلائیناس ائیرآف سعودی عرب نے9نومبر2014ء،تاجک ائیرآف تاجکستان نے 16جولائی 2012ء،ائیرانڈس نے30جون2015ء، بھوجا ائیر نے28مئی2012ء کے دوران سی ہن لنکا سری لنکا نے 17نومبر2014ء،مالینٹرو ائیر ملائیشیاء نے15فروری2014ء،سومون ائیر تاجکستان نے7مئی2016ء،تابان ائیرلائنز ایران نے4اپریل2015ء، صافی ائیرویز افغانستان نے یکم اکتوبر2013ء کو پاکستان سے اپنا فلائیٹ آپریشنز شروع کیا اور مقامی ائیرلائن بھوجا ائیر نے28جنوری2012ء کو اپنا دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کیا،پاکستان سول ایوی ایشن نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کارگولکس ائیرلائنز لکسمبرگ سے43کروڑ50لاکھ،کیتھے پیسفک،ہانگ کانگ سے ایک ارب22کروڑ60لاکھ روپے،ازبکستان ائیرویز سے46کروڑ 42لاکھ روپے،این اے ایس ائیر سے91کروڑ52لاکھ روپے،تاجک ائیرتاجکستان سے50لاکھ80ہزار روپے،میھن لنکا(پرائیویٹ) لمیٹڈ سے ایک ارب19کروڑ روپے،ملنڈو ائیر سے 38کروڑ85لاکھ روپے،سومون ائیر سے42لاکھ86ہزار روپے،تابان ائیرلائنز سے4کروڑ52لاکھ51ہزار روپے،صافی ائیر ویز سے 11کروڑ96لاکھ روپے وصول کئے ہیں،پاکستان سول ایوی ایشن نے ان11ائیرلائنز سے 2011-12 میں64کروڑ69لاکھ روپے،2012-13ء میں ایک ارب13کروڑ65لاکھ ،2013-14ء میں85کروڑ25لاکھ،2014-15ء میں 97کروڑ89لاکھ روپے،2015-16ء میں 86کروڑ39لاکھ50ہزار روپے وصول کئے ہیں

متعلقہ عنوان :