ا سحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس، فنانس ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے 2016ء کے بجٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف گیا وزیر خزانہ کی اکنامک آفیئر ڈویژن کے زیر انتظام چلنے والے غیر ملکی پراجیکٹس کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے بارے اجلاس کی بھی صدارت

بدھ 17 اگست 2016 10:22

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فنانس ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے 2016-17ء کے بجٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا ۔ سیکرٹری کی جانب سے میٹنگ کے شرکاء کو مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور گروتھ کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے حوالے سے اپنائی گئی سٹرٹیجی پر بھی بریف کیا گیا اجلاس میں غیر ملکی اور مقامی فنانسنگ سے چلنے والے پراجیکٹ کابھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اصلاحات کے ایجنڈے کو جاری رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جانے چاہیں تاکہ ملک کی فنانشنل ڈسپلن کو قائم رکھا جاسکے وزیر خزانہ نے آئندہ ہفتے اسلام آباد میں شیڈول سارک فنانس منسٹر میٹنگ کے حوالے سے تمام وزارتوں کے ساتھ مل کر اچھے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اجلاس میں سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اکنامک آفیئر ڈویژن کے زیر انتظام چلنے والے غیر ملکی پراجیکٹس کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا ۔ سیکرٹری آفیئر ڈویژن طارق باجوہ نے وزیر خزانہ کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک ، ورلڈ بینک اور دیگر ملٹی نیشنل اور بائی لیٹر ڈونرز کی جانب سے مختلف پراجیکٹس میں معاشی مدد فراہم کرنے کے حوالے سے وزیر خزانہ کو آگاہ کیا اس موقع پر وزیر خزانہ نے ای اے ڈی کے حکام کو عالمی اداروں سے بات چیت کے دوران اعلی معیار اور سخت ڈسپلن کو اختیار کرنے کی ہدایت کی وفاقی وزیر نے اکنامک آفیئر ڈویژن کی مجموعی کام پر اطمینان کا اظہار کیا اجلاس میں وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :