جنرل راحیل شریف کے فیلڈ مارشل بننے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں،مصدق حسین

ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا کوئی ڈر نہیں، سڑکوں پرآنا تحریک انصاف کی روایت ہے امید ہے اس بار توڑ پھوڑ اور ماردھاڑ کا مظاہرہ نہیں ہوگا، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 17 اگست 2016 10:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء) وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے فیلڈ مارشل بننے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں ۔ ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا کوئی ڈر نہیں سڑکوں پرآنا تحریک انصاف کی روایت ہے۔ امید ہے کہ اس بار توڑ پھوڑ اور ماردھاڑ کا مظاہرہ نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں جانا اچھی بات ہے سپریم کورٹ دودھ کا دودھ پانی کا پانی کردے گی۔

(جاری ہے)

یہ اچھی بات ہے کہ انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں جہوریت کا ساتھ دیا تحریک انصاف کی سڑکوں پر آنے کی روائیت ہے وہ سڑکوں پر آئیں گے امید ہے اس بار توڑ پھوڑ اور مار دھاڑ کا مظاہرہ نہیں ہوگا پر امن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے ہمیں کسی ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا کوئی ڈر نہیں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کہہ چکے کہ وہ توسیع نہیں لیں گے میڈیا پر آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کی باتیں مضحکہ خیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے شایدآئینہ دیکھ کر بیان دیا ان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔