نازی دور کی گم شدہ ریل گاڑی کی تلاش، کھدائی شروع

بدھ 17 اگست 2016 10:41

و البرزیخ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء )پولینڈ کے جنوب مغرب میں دوسری عالمی جنگ کے دوران ایک جرمن ریل گاڑی کی تلاش کے لیے کھدائی شروع کر دی گئی ہے۔ کھدائی کا مقام پولستانی شہر والبرزیخ کے نواح میں ہے۔ روایت کے مطابق زر و جواہرات سے لدی ریل گاڑی ایک سرنگ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہو گئی تھی۔

(جاری ہے)

اِس گم شدہ ریل گاڑی کو ’ گولڈ ٹرین‘ قرار دیا جاتا ہے۔ کھدائی کے مقام کا تعین دو افراد نے کیا ہے۔ اِس تلاش کے عمل میں کئی دن صرف ہو سکتے ہیں۔ اِس کھدائی میں چھ مختلف کمپنیاں راڈار نظام کے ساتھ شریک ہیں۔ گزشتہ برس اِسی مقام پر زمین شناسوں نے مقناطیسی لہروں کے ساتھ ریل گاڑی کا تعین کرنے کی کوشش کی تھی اور ان کے مطابق زیر زمین کوئی ریل گاڑی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :