بوکو حرام کے متعدد جنگجو ہلاک کردیئے ہیں ، نائیجیریا سکیورٹی فورسز کا دعویٰ

بدھ 17 اگست 2016 10:41

ابوجا ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء )نائجیریا کی سکیورٹی فورسز نے ملک میں سرگرم جہادی گروپ بوکو حرام کے کم از کم سولہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بورنو ریاست میں ہونے والی دو طرفہ لڑائی کے دوران بارہ حکومتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ بوکو حرام نائیجریا کے شمال مشرق میں ایک اسلامی ریاست کا قیام چاہتی ہے۔ حکومتی فورسز اور اس عسکری گروپ کے مابین لڑائی میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :