یمن: حوثی باغیوں نے مذاکرات کو اسلحہ جمع کرنے کے لیے استعمال کیا، سعودی اتحاد

بدھ 17 اگست 2016 10:40

صنعاء( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء )یمن میں باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں کرنے والے سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے مذاکرات کو اسلحہ جمع کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اتحاد کے ایک بیان کے مطابق باغی مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے اور یہ کہ انہوں نے اس دوران ملنے والی مہلت میں خود کو دوبارہ منظم کیا ہے۔ دوسری جانب باغیوں کے مطابق اتحادی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں مذاکرات کے منقطع ہونے کی وجہ بنی ہیں۔ یاد رہے کہ حوثی باغیوں اور سعودی اتحاد کے مابین امن مذاکرات کویت میں جاری تھے، جنہیں چند روز پہلے معطل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :