برطانوی عدالت نے سخت گیر برطانوی مبلغ انجم چوہدری کو دولتِ اسلامیہ کیلیے حمایت حاصل کرنے کی دعوت دینے کا مجرم قرار دے دیا

برطانوی مبلغ اور ان کے قریبی ساتھی محمد میزان الرحمان پر دہشت گردی ایکٹ 2000 کی دفعہ بارہ کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے

بدھ 17 اگست 2016 10:40

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء )ایک برطانوی عدالت نے سخت گیر برطانوی مبلغ انجم چوہدری کو نام نہاد دولتِ اسلامیہ کیلیے حمایت حاصل کرنے کی دعوت دینے کا مجرم قرار دیا ہے۔انجم چوہدری اور ان کے ساتھی کو دس سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔انجم چوہدری اور ان کے ساتھی محمد میزان الرحمان کو 28 جولائی کو اولڈ بیلی کورٹ نے سزا سنائی تھی لیکن اس کی خبر شائع کرنے پر پابندی تھی۔

(جاری ہے)

انجم چوہدری اور ان کے قریبی ساتھی محمد میزان الرحمان پر دہشت گردی ایکٹ 2000 کی دفعہ بارہ کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی حمایت حاصل کرنے کی دعوت دی تھی۔لندن کے علاقے الفورڈ سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ انجم چوہدری اسلامی گروپ المہاجرون جسے ’اسلام فور یوکے‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کے سابق سربراہ ہیں۔ اسے سنہ 2014 کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔