شنگھائی اسٹاک ایکسچینج پاکستانی شیئرز خریدنے کی خواہشمند

پاک۔ چین اقتصادی راہداری پر کسی قسم کے کوئی تحفظات نہیں ، امید ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار تیزی سے بڑھے گی، ڈپٹی قونصل جنرل

بدھ 17 اگست 2016 11:05

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء ) چین کی شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر چین کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی قونصل جنرل یانگ پانگ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاک۔

(جاری ہے)

چین اقتصادی راہداری پر کسی قسم کے کوئی تحفظات نہیں ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار تیزی سے بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین کی شنگائی اسٹاک ایکس چینج اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے درمیان 40 فیصد حصص کی خریداری کے لیے بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے معاملات جلد طے پاجائیں گے۔یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ان دنوں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرچکا ہے۔