خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا آپریشن 14دہشتگرد ہلاک ،11زخمی

فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 9ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ،آئی ایس پی آر آرمی چیف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

بدھ 17 اگست 2016 11:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17اگست۔2016ء)خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران 14دہشتگرد ہلاک اور11زخمی ہو گئے ۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 14دہشتگرد ہلاک اور11زخمی ہو گئے۔راجگال کے علاقے میں فضائی اور زمینی آپریشن ابھی جاری ہے ،پہاڑوں پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 9ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے دہشتگرد فرقہ واریت دہشتگرد کارروائیوں اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ تمام دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 11 دہشتگردوں کی سزائے موت کا پروانہ جاری کر دیا ۔

سزا پانے والے دہشت گرد ایف سی کے جوانوں اور عام شہریوں کے اغواء اور قتل سمیت سکولز اور دیگر اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے دہشتگردوں نے کوئٹہ میں آئی ایس آئی انسپکٹر کامران نذیر ، بلوچستان کے ڈی آئی جی فیاض سنبل ، اے ایس آئی رضا خان اور میجر عابد مہمند کو قتل کیا تھا دہشگردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کیا گیا جس کے بعد انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی سزا پانے والے دہشتگردوں میں ضیاء الہق ، فضل ای ، محمد شیر ، عمرزادہ ، لطیف الرحمان ، محمد عادل ، اسرار احمد ، عبدالمجید ، حضرت علی سید اعظم اور قیصر خان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :