میانوالی، جناح بیراج کے دروازوں سے 5 مسخ شدہ لاشیں برآمد

جناح بیراج سے ملنے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی،لاشیں ناقابل شناخت قرار

منگل 16 اگست 2016 10:46

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء) دریائے سندھ پر قائم جناح بیراج کے دروازوں سے 5 مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے تفصیلات کے مطابق میانوالی میں دریائے سندھ پر قائم جناح بیراج کے مختلف دروازوں سے 5 لاشیں ملی ہیں، یہ لاشیں مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں، پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میانوالی پولیس کا کہنا ہے کہ بیراج سے ملنے والی لاشوں کا تعلق علاقے سے نہیں۔ یہ لاشیں ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر بالائی علاقوں سے بہہ کر آئیں اور جناح بیراج کے دروازوں میں پھنس گئی تھیں۔واضح رہے کہ رواں برس اب تک جناح بیراج سے 53 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے تاہم اب تک بیراج سے ملنے کی لاشوں کی شناخت یا ان کے ورثا سامنے نہیں آئے اور انہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد مقامی قربرستان میں ہی سپرد خاک کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :