بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا

منگل 16 اگست 2016 10:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء) بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔ چئیرمین نے پیپلز پارٹی کے سینئر وکلاء کو نوٹس تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں دو روز قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر الزم تراشی کی جس کو بنیاد بنا کر بلاول بھٹو کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیپلزپارٹی کے چئیرمین نے پیپلز پارٹی کے سینئر وکلاء کو لیگل نوٹس تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کو الزامات پر معافی مانگنا ہو گی یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔