اکتوبر تک ویزا فری انٹری دو ورنہ مہاجرین کی ڈیل ختم، ترکی

منگل 16 اگست 2016 10:52

استنبول( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء )ترکی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے ترک باشندوں کو رواں برس اکتوبر تک شینگن ممالک کے ویزا فری سفر کی اجازت نہ دی، تو مہاجرین کے حوالے سے طے شدہ معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ یہ بات ترک وزیرخارجہ چاوٴس آوٴلو نے ایک جرمن اخبار سے بات چیت میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تاہم یہ بات واضح ہے کہ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل درآمد ہو گا، یا معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ مارچ میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت ترکی پر مہاجرین کو بحیرہ ایجیئن کے ذریعے یونان میں داخلے سے روکنے کی ذمہ داری دی گئی تھی، جب کہ اس کے بدلے اس کے لیے متعدد مراعات کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :