جنوب مشرقی ترکی میں کار بم دھماکا، چھ افراد ہلاک

منگل 16 اگست 2016 10:52

استنبول( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء )جنوب مشرقی ترکی کے صوبے دیار باقر میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں چار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دو شہری بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ترک نیوز ایجنسی ڈی ایچ اے کے مطابق یہ دھماکا بِسمل نامی ضلعے میں ٹریفک پولیس کی عمارت کے سامنے کیا گیا۔ اس دھماکے کے لیے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی PKK کو قصور وار قرار دیا جا رہا ہے۔ ’پی کے کے‘ کی جانب سے سرِدست اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوب مشرقی ترکی میں ترک فوج ’پی کے کے ‘ کے خلاف برسرِپیکار ہے۔

متعلقہ عنوان :