بلغاریہ: غیر قانونی آمد و رفت روکنے کے لیے ترکی کے ساتھ سرحد پر نئے چیک پوائنٹ قائم

منگل 16 اگست 2016 10:51

صوفیہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16اگست۔2016ء )بلغاریہ نے پناہ کے متلاشی افراد کی غیر قانونی آمد روکنے کے لیے ترکی کے ساتھ سرحد پر نئے چیک پوائنٹ قائم کر دیے ہیں۔ ایسے ابتدائی چیک پوائنٹ جنوب مشرقی علاقے بَرگاس میں بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹیلی وڑن پر بلغاریہ کی پولیس کے ڈائریکٹر ہریسٹوتیرسِسکی نے کہا کہ ان چیک پوائنٹس کا کام جنگلوں اور دْور اْفتادہ راستوں پر محوِ سفر مہاجرین کو پکڑنا ہے۔ بحران زدہ علاقوں کے بہت سے شہری ترکی سے آتے ہوئے بلغاریہ کے راستے یورپی یونین میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ بلغاریہ کی پولیس کے مطابق اگست میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اب تک سرحد پار کرنے کی تقریباً اْنیس سو کوششیں رجسٹر کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :