یونس کو آؤٹ آف فارم دیکھ کر فون کرنیکا فیصلہ کیا:اظہر الدین

پیر 15 اگست 2016 10:37

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین14اگست۔2016ء ) سابق بھارتی کپتان اظہر الدین کا کہنا ہے کہ انہیں یونس خان کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف پہلے تین ٹیسٹ میچز میں رنز سکور کرنے میں درپیش مشکلات پر شدید تکلیف ہورہی تھی جس کے باعث انہوں نے پاکستانی بلے باز کو فون کرنے کا فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اظہر الدین کا کہنا تھا کہ یونس میرا اچھا دوست ہے جس سے اکثر دبئی میں ملاقات رہتی ہے،حالیہ انگلینڈ سیریز میں مجھے یونس کے رنز کے لیے جدوجہد کرتا دیکھ کر شدید تکلیف ہورہی تھی اور اسی وجہ سے میں نے اسے فون کرکے کریز میں کھڑا رہنے کا مشورہ دیا،یونس نے میرا مشورہ قبول کیااور نتیجہ آپ سب سے سامنے ہے۔