مالاکنڈ ڈویژن میں قرضوں کی واپسی کے لئے آپریشن عارضی طور پر روک دیا

پیر 15 اگست 2016 10:33

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء) مالاکنڈ ڈویژن میں قرضوں کی واپسی کے لئے آپریشن عارضی طور پر روک دیا ہے اور معاف کئے جانے والے قرضوں کے بارے میں رپورٹ وفاق کو پیش کردی گئی ہے مالاکنڈ ڈویژن میں کامیاب راہ راست آپریشن کے بعد بنکوں کی جانب سے پچیس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک قرضے معاف کردیئے تھے تاہم ایک مہینہ قبل بنکوں کی جانب سے قرضے واپس کرنے کے لئے لوئر دیر، اپر دیر ،سوات ،مالاکنڈ ،شانگلہ ، بونیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں قرضے حاصل کرنے والوں کو نوٹسز جاری کئے تھے ۔

(جاری ہے)

جس میں انہیں فوری طور پراداائیگی کے احکامات جاری کئے تھے ذرائع نے بتایا ہے کہ قرضوں کی واپسی کے معاملے پرصوبائی حکومت اراکین پارلیمنٹ نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے رابطہ کیاتھا جس کے باعث اسٹیٹ بنک سے اس ضمن میں قرضوں کی تفصیلات کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ بنکوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ عارضی طور پرقرضوں کی وصولی روک دے تاہم اس کے لئے آئندہ کے لئے لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا ۔ جسکے بعد نئی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔