ملک نے ہمیشہ قائم و دائم رہنا ہے، دشمنوں نے ہمیں دکھ ضرور پہنچایا مگر ہمارے اتحاد کو توڑ نہ سکے ،کمانڈرسدرن کمانڈ کا تقریب سے خطاب

پیر 15 اگست 2016 10:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ دشمن نظریہ پاکستان کو شکست نہیں دے سکتے کیونکہ دشمنوں کو پاکستان کا وجود کھٹکتا ہے کیونکہ پاکستان کا دل بہت بڑا ہے اور پہاڑوں پر جانے والے واپس آئیں انہیں گلے لگائیں گے کیونکہ بہکے ہوئے لو گ قابل ہے پاکستان نے ہمیشہ قائم دائم رہنا ہے دشمنوں نے ہمیں دکھ پہنچایا لیکن ہمارے اتحاد کو توڑ نہ سکے کیونکہ فلاحی ریاست بننا پاکستان کا مقدر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے70 ویں یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی آخری آرم گاہ زیارت ریزیڈنسی میں پرچم کشائی اور منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، چیف سیکرٹری، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی سمیت سول وعسکری افسران بھی موجود تھے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ آزادی ہمارے لئے بہت بڑا تحفہ ہے دشمنوں کو پاکستان کو وجود کھٹکتا ہے لیکن پاکستان کا فلاحی ریاست بننا مقدر ہے انہوں نے کہا ہے کہ دشمن نظریہ پاکستان کو شکست ہیں دے سکتے پہاڑوں پر جانیوالے بہکے ہوئے لوگ قابل ہے اگر وہ واپس آئے تو ہم انہیں ویلکم کہیں گے ہم ایسا معاشرہ تشکیل دینا چا ہتے ہیں جس میں سب کے حقوق یکساں ہوکیونکہ پاکستان نے ہمیشہ قائم ودائم رہنا ہے انہوں نے کہا ہے کہ دشمن نے ہمیں بہت دکھ دیئے ہیں لیکن ہمارے اتحاد کو نہ توڑ سکے کیونکہ ہم متحد ہیں اور رہیں گے ۔