بیٹے کے قاتلوں کو تاحال نہیں پکڑا گیا،والدہ اقوال امجد صابری

پیر 15 اگست 2016 10:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء)معروف قوال امجدصابری کی والدہ نے کہاہے کہ ابھی تک امجد کے قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں لگا۔اس کے قاتل پکڑے جاتے تو دل کو تھوڑاسکون مل جاتا۔امجدصابری کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میراہونہاربیٹاچلاگیا،اس کو کہاں ڈھونڈوں۔ درندوں نے میری گودخالی کردی،چھین کرلے گئے۔ انھوں نے کہاکہ ظالموں نے میرے امجدکوجان سے ہی ماردیا۔

ہاتھ پاوٴں پرگولی ماردیتے،گاڑی چھین لیتے مگر جان تو نہ لیتے۔

(جاری ہے)

امجدصابری کی والدہ نے افسردہ لہجے میں کہاکہ میرابیٹاسب سے پیارکرنے والا،محبت دینے والاتھا۔ انھوں نے کہاکہ اپنے بیٹے کامقدمہ اللہ پر چھوڑدیاہے۔انھوں نے بتایاکہ امجد14اگست پرخودگھرکوسجاتاتھا۔ بچوں کوپیسے دیکرجھنڈیاں اورقومی پرچم منگواتاتھا۔ انھوں نے مزید بتایاکہ امجدبچوں کوگاڑی میں بھرکرسیرکرانے لیجاتاتھا۔ ان کا کہنا تھاکہ امجد صابری ہمیشہ ہر تہوار بھرپورطریقیسے مناتے۔انھوں نے دعاکی کہ اللہ تمام بچوں کو برے وقت سے بچائے۔ان کاکہنا تھاکہ امجدکے جانے سے ساراگھراوربچے اداس ہیں۔امجدکے بچے مجھے رونے نہیں دیتے۔امجدکے بچوں کودیکھ کرکلیجہ پھٹتا ہے۔

متعلقہ عنوان :