موسم گرما کی تعطیلات ختم ،پنجاب بھر میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے آج کھلیں گے،تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،تعلیمی اداروں کے سرابراہان کو ہدایت

پیر 15 اگست 2016 10:08

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء ) محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت پر موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو نے پر صوبہ بھر میں آج15اگست کو سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے کھل جائیں گے اور موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو نے پر تعلیمی اداروں میں باقائدہ طور پر پڑھائی کا آغاز ہو جا ئے گا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہا ن کو خصوصی طور پر ہدایت کر دی ہے کہ تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور احکامات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :