یمن میں مدرسے کو نشانہ نہیں بنایا، سعودی عسکری اتحاد

پیر 15 اگست 2016 10:43

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء)سعودی عسکری اتحاد نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ اس کے طیاروں کی کارروائی کے دوران یمن میں کسی مدرسے کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فعال اس اتحاد نے کہا ہے کہ اس تازہ فضائی کارروائی میں ایران نواز باغیوں کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں کم عمر فوجیوں کو تربیت فراہم کی جاتی تھی۔ تاہم امدادای ادارے ڈاکٹرز ودآوٴٹ بارڈز کے مطابق گزشتہ روز صعدہ صوبے میں باغیوں کے زیر قبضہ ایک علاقے میں بچوں کے ایک مدرسے پر بمباری کی گئی تھی، جس کی وجہ سے دس بچے ہلاک جبکہ اٹھائیس دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :