کویت ، 50افراد کو زندہ جلا نے کے الزام میں خاتون سمیت36افراد کو سزائے موت کا حکم

پیر 15 اگست 2016 10:42

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء)کویت میں 50افراد کو زندہ جلا دینے کے الزام میں ایک کویتی خاتون سمیت36افراد کو سزائے موت کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کویت کے شہر الجہراء میں2009میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ایک کویتی خاتون نے شادی کے خیمہ کو چا روں طر ف سے آگ لگا دی گئی تھی جس کی زد میںآ کر شادی کی رسم کی شریک مردوں،بچوں اور خواتین سمیت 50افراد لقمہ اجل بن گے تھے۔

مقدمہ کے دوران کویتی خاتون کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ پھانسی پانے والے دیگر35مذکورہ افراد منشیات اسمگلنگ،اغواء ،عصمت دری اور قتل کے مختلف مقدمات میں ملوث اور مجرم پا ئے گے تھے جن کو انصاف کے تمام تقاضے پورے ہونے کے بعد کویت کے کیپٹل میں نائف پیلس کے اندر بنے پھانسی گھاٹ میں بہت جلد پھانسی دے دی جا ئے گی۔