وزیر اعظم نے پی آئی اے کی نئی پریمئر سروس کا افتتاح کر دیا

پی آئی اے حکام کی وزیر اعظم کو بریفنگ ،وزیر اعظم نے مسافروں سے پریمئر سروس سے متعلق آراء لیں، پریمئر سروس کیلئے طیارے سری لنکا سے لئے گئے، عملے کو تربیت بھی سری لنکن ماہرین نے دی

پیر 15 اگست 2016 10:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اگست۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نئی پریمئر سروس کا افتتاح کر دیا ہے پریمئر سروس میں مسافروں کے لئے سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے پریمئر سروس کی پہلی پرواز اسلام آبا د سے لندن روانہ ہو گئی ہے وزیر اعظم نے پریمئر سروس کے مسافروں کو رخصت کیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مسافروں سے پریمئر سروس سے متعلق آراء لیں جبکہ مسافروں نے پی آئی اے کی پریمئر سروس کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا اس موقع پر قومی ایئرلائن حکام کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو بریفنگ دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ پریمئر سروس کے لئے طیارے سری لنکن سے ویٹ پر لئے گئے ہیں جبکہ پریمئر سروس کے عملے کو تربیت بھی سری لنکن کے ماہرین نے دی پریمئر سروس کی پہلی پرواز میں کرائے بھی معمول کے مطابق ہیں بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جدید طیارے A330 میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے ۔

(جاری ہے)

طیاروں کی ہر نشست پر ایل سی ڈی نصب ہے فضائی میزبانوں کے یونیفارم تبدیل اور کھانے کا معیار بہتر بنایا گیا ہے بزنس کلاس مسافروں کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر اضافی سہولت دی جائے گی ہر مسافر لندن میں 25 کلومیٹر تک مفت لیموزین استعمال کر سکیں گے حکومت کے موثر نظم و نسق سے پی آئی اے کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے پی آئی اے کے نظام الاوقات اور پروازوں کی تعداد میں بہتری آئی ۔ پریمئر سروس ادارے پر مسافروں کا اعتماد بحال کرنے میں معاون ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :