مالی اصلاحات ناگزیر ہیں، مصری صدر

اتوار 14 اگست 2016 12:41

قاہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء )مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ملک میں سخت اقتصادی اصلاحات لانے سے ان خدشات کے باوجود کہ اس سیعوامی سطح پر بدامنی کا خطرہ ہو سکتا ہے، گریز نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج قاہرہ میں کہا کہ ماضی میں حکومتیں اسی خوف کے باعث اہم اصلاحات کو نظر انداز کرتی رہی ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب قاہرہ حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ کے مابین بارہ بلین ڈالر کا ابتدائی معاہدہ طے پا چکا ہے۔ اس ڈیل کے تحت مصر کو نہ صرف حکومتی اخراجات کم کرنا ہوں گے بلکہ مصری کرنسی کی قدر میں بھی کمی کرنا ہوگی۔