عراقی فورسز نے موصل کے قریب چار دیہاتوں پر اسلامک سٹیٹ سے کنٹرول واپس لے لیا

اتوار 14 اگست 2016 12:39

موصل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء )عراق کیایک سرکاری عہدے دار کے مطابق عراقی فورسز نے شمال میں شدت پسندوں کے مضبوط گڑھ موصل کے قریب چار دیہاتوں کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

قیارہ قصبے کے سربراہ صالح حسن نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتیا ہے کہ موصل شہر کے جنوب میں واقع ان دیہاتوں کا کنٹرول صبح کے وقت کیے گئے ایک حملے کے بعد حاصل کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومتی افواج نے امریکا کی قیادت میں کیے گئے فضائی حملوں کی مدد سے قیارہ کی ائیر بیس کا کنٹرول اسلامک سٹیٹ سے واپس لے لیا تھا۔