شیخ رشید کا حکومت کیخلاف تحریک نجات چلانے کا اعلان

اتوار 14 اگست 2016 12:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت کیخلاف تحریک نجات چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لٹیروں اور چوروں کو بھگانے کا وقت آگیا ہے ، وزیراعظم اور ان کی اولاد پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں لیکن ان کی ڈھٹائی دیکھیں کہ اب بھی کہتے ہیں کہ ہمارا اس میں نام نہیں ہم ان کو اقتدار سے نکال کر ہی دم لینگے۔

ہفتہ کی رات لال حویلی کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اب قوم چاہتی ہے کہ کمیشن مافیا کیخلاف فیصلہ کن جنگ شروع کی جائے۔ہم آج سے تحریک نجات کا اعلان کرتے ہیں۔جس حکومت میں سینکڑوں بچے اغوا ہو جائیں اس حکومت کو ہم نہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی اولاد پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں لیکن ان کی ڈھٹائی دیکھیں کہ اب بھی کہتے ہیں کہ ہمارا اس میں نام نہیں ہم ان کو اقتدار سے نکال کر ہی دم لینگے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ صرف میں ہی ہوں جو نواز شریف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر جگہ مارچ کریں گے۔ اب لٹیروں، چوروں اور ڈاکووں کو بھگانے کا وقت آچکا ہے،جب بھی حکومت مخالف تحریک کا اعلان ہوتا ہے کسی نہ کسی جگہ حملہ ہو جاتا ہے۔اگر میں بلاول کو شہزادہ کہہ سکتا ہوں تو کسی کو کیا تکلیف ہے۔

متعلقہ عنوان :