وزیر اعلیٰ پنجاب کی امریکی سفیر سے ملاقات ،وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا

اتوار 14 اگست 2016 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اگست۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی امریکی سفیر سے ون آن ون ملاقات کی ، پاک امریکہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے ایک ماہ کے دوران دوسری ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اچانک لاہور سے اسلام آباد پہنچے جس کے بعد انہوں نے امریکی سفیر سے ون آن ون ملاقات کی اور بعد ازاں لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شہباز شریف کی ایک ماہ کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے۔

متعلقہ عنوان :