الیکشن کمیشن کی اراکین اسمبلی و سینٹ کو اثاثوں کی تفصیلات 30ستمبر، سیاسی پارٹیوں کو فنڈز کی تفصیلات 29ستمبر تک فراہم کرنے کیلئے پھر یاد دہانی

ہفتہ 13 اگست 2016 10:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی ،سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات 30ستمبر تک جبکہ سیاسی پارٹیوں کو اپنے فنڈز کی تفصیلات 29ستمبر تک فراہم کرنے کیلئے ایک بار پھر یاد دہانی کرائی ہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کی توجہ اس امر کی جانب دلائی ہے کہ تما م اراکین پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران پر ہر سال اپنے ذاتی اور خاندان اور انحصار کرنے والے افراد کے اثاثوں کی تفصیلات ہر سال 30ستمبر تک جمع کرائیں گے جس کو سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا نوٹیفیکیشن کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ کو معطل کر دیا جائے گانوٹیفیکشن کے مطابق اگر کسی پارلیمنیٹرین سے اپنے اثاثوں کی تفصیلات چھپانے یا غلط بیانی کی کوشش کی تو اس کے خلاف آرٹیکل 82کے تحت کاروائی کی جائے گی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے دوسرے نوٹیفیکشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ ہوں 29ستمبر تک الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو کسی بھی قومی صوبائی یا سینٹ کے انتخابات کیلئے انتخابی نشان جاری نہیں کیا جائے گانوٹیفیکشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کے سربراہان یا ان کے مجاذ نمائندے خود الیکشن کمیشن اکر اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کرائیں فیکس یا ڈاک کے زریعے بھجوائی جانے والی تفصیلات قابل قبول نہ ہونگی۔