نندی پاور پلانٹ کے آپریشنز اور مین ٹیننس چینی کمپنی کو دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا

ہفتہ 13 اگست 2016 10:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء )نندی پاور پلانٹ کے آپریشنز اور مین ٹیننس چینی کمپنی کو دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی ہیپ سیک کو عالمی بولی کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے ،بولی میں چار غیر ملکی کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں چین کی دو کمپنیاں ہیپ سیک اور سپیکو 3،امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک اور ملائیشیاء کی ٹی این بی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی سب سے کم بولی دے کر کامیاب قرار پائی۔نجی ٹی وی نے ذرائع جنکو ہولڈنگ کے حوالے سے کہاہے کہ چینی کمپنی ہیپ سیک کو جلد پاور پلانٹ کی ذمہ داری دے دی جائی گی ،آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے نیپرا کے معیارات کو مد نظر رکھا گیاہے۔نیپرا نے نندری پور پاور پلانٹ کے آپریشنز کیلئے 48پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کر رکھاہے۔

متعلقہ عنوان :