راولپنڈی ،شیخ رشید کی رٹ پر ڈی سی او طلعت محمود گوندل کے احکامات معطل

عوامی مسلم لیگ کو 14اگست کے جلسے اور ریلی کی اجازت، انتظامیہ کوسکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

ہفتہ 13 اگست 2016 10:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عباد الرحمان لودھی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن پر ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کے احکامات معطل کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کو 14اگست کے جلسے اور ریلی کی اجازت دے دی ہے اورانتظامیہ کوسکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید احمدنے سردار رازق ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھاکہ ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل کی جانب سے 14اگست کوجلسے اور ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے اور سیکورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے گزشتہ روز سماعت کے دوران شیخ رشید احمدبھی عدالت میں موجود تھے عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ڈی سی او کے احکامات معطل کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کو 14اگست کے جلسے اور ریلی کی اجازت دیتے ہوئے انتظامیہ کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :