میرے خلاف الزامات ثابت ہوجائیں توترکی جاکرسزا بھگتنے کے لیے تیارہوں:فتح اللہ گولن

ہفتہ 13 اگست 2016 10:51

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء )ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن نے کہا ہے کہ میرے خلاف الزامات ثابت ہو جائیں تو ترکی جا کر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔امریکہ کی جانب سے ترکی کو فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق مثبت اشارے ملنے کے بعد فتح اللہ گولن بھی میدان میں آگئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اگر میرے خلاف بغاوت کے الزامات ثابت ہو جائیں تو ترکی جا کر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ ناکام بغاوت کے بعد ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کو اس سازش کا ذمہ دارقرار دیا تھا اور امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔امریکہ کی جانب سے فتح اللہ گولن کی حوالگی بین الاقوامی قوانین کے تحت کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔اب ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فتح اللہ گولن کی حوالگی سے متعلق امریکہ کی جانب سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔