موجودہ ملکی صورتحال کے اصل ذمہ دارچوہدری نثارہیں،خورشیدشاہ

انکی جگہ میں وزیرداخلہ ہوتاتوکب کامستعفی ہوچکاہوتا،اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 13 اگست 2016 11:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13اگست۔2016ء)قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی جگہ میں وزیرداخلہ ہوتاتوکب کامستعفی ہوچکاہوتا،موجودہ ملکی صورتحال کے اصل ذمہ دارچوہدری نثارہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان کاکہناتھاکہ ملک تباہی کے دہانے پرہے اور چوہدری نثارعلی خان الزام تراشی سے کام لے رہے ہیں ،چوہدری نثارجھوٹ بول کراپنی ناکامیاں چھپارہے ہیں ان میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری قبول کریں ،ان کی جگہ میں وزیرداخلہ ہوتاتوکب کااستعفیٰ دے چکاہوتا،پیرکے روز پارلیمنٹ میں ان کے حوالے سے تفصیلی بات کروں گا