محمود خان اچکزئی کی سانحہ کوئٹہ میں شہید وکلاء رہنماؤں کے گھر وں میں جاکر لواحقین سے تعزیت وفاتحہ خوانی

جمعہ 12 اگست 2016 10:16

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے مختلف وکلاء رہنماؤں کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت وفاتحہ خوانی کی اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے علاوہ ازیں پشتونخوامیپ کے مرکزی وصوبائی رہنماؤں ، صوبائی وزراء ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی مشیر جنگلات ولائیو سٹاک عبید اللہ جان بابت، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خا ن اچکزئی ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اراکین صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، عبدالمجید خان اچکزئی ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن فاروق وطن شاد اور دیگر نے ہرنائی جاکر شہید وکیل رہنماء محب اللہ شاہ ایڈووکیٹ کے شہادت پر ان کے خاندان کے افراد سے تعزیت وفاتحہ خوانی کی دریں اثناء کوئٹہ میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت ، پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن صوبائی مشیر اطلاعات وقانون سردار رضا محمد بڑیچ ‘پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے نقیب اللہ خان ترین ایڈووکیٹ ‘ وقاص خان جدون ایڈووکیٹ ‘ صحافی شہزاد خان اور راز محمد کی شہادت پر ان کے خاندان کے افراد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔