کیلی فورنیا: مقدس کتاب کی بے حرمتی کیخلاف سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج

جمعہ 12 اگست 2016 10:52

کیلی فورنیا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء ) دنیا کو انتہاء پسندی سے بچانے کا دعویٰ کرنے والا امریکہ خود انتہاء پسندوں کے نرغے میں ہے۔ امریکی مسلمان تو انتہاء پسندی کا شکار تھے ہی، اب سکھوں کو بھی نفرت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ریاست کیلی فورنیا میں ایک نامعلوم شخص نے سکھ کمیونٹی کو اشتعال دلانے کے لئے ان کی مذہبی کتاب کو بیج بازار چیر پھاڑ کر پھینک دیا۔ اس افسوسناک واقعے کے خلاف امریکہ بھر میں سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج ہے۔ مختلف شہروں میں سکھ کمیونٹی نے ریلیاں نکالیں اور واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ذمہ داران کا تعین کرنے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :