تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام پر دو دھماکے ،خاتون ہلاک ،12افراد زخمی

جمعہ 12 اگست 2016 10:49

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء )تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام پر دو دھماکوں کے نتیجے میں خاتون ہلاک اور12افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے سیاحتی مقام ہواہن میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ہیں جس سے ایک خاتون ہلاک اور 12افراد زخمی ہو گئے جن میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیوٹیموں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز موادگملوں میں رکھا گیا تھا ، موبائل فون کے ذریعے دھماکہ کرکے لوگوں کو نشانہ بنا یا گیا۔

متعلقہ عنوان :