مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خودارادیت کی تحریک کو دہشتگردی سے نہیں جوڑا جاسکتا،سرتاج عزیز

عرب لیگ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت روکنے کے لئے کردارادا کرے،مشیر خارجہ کا خط

جمعہ 12 اگست 2016 11:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اگست۔2016ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خودارادیت کی تحریک کو دہشتگردی سے نہیں جوڑا جاسکتا،عرب لیگ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت روکنے کے لئے کردارادا کرے،مشیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے معاملے پر عرب لیگ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کر رہا اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جاری حق خودارادیت کو دہشتگردی سے نہیں جوڑا جاسکتا،کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لئے ہے ۔

(جاری ہے)

عرب لیگ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے