فاسٹ باؤلر جنید خان کے بیان کیخلاف پی سی بی نے نوٹس لے لیا

سینٹرل کنٹریکٹ رولز کیمطابق کوئی بھی کھلاڑی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتا،پی سی بی پاکستانی فاسٹ باؤلر نے قومی ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا

جمعرات 11 اگست 2016 10:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اگست۔2016ء )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان کے بیان کیخلاف پی سی بی نے نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرجنید خان کے رویے کیخلاف پی سی بی نے نوٹس لے لیا ہے،پاکستانی فاسٹ باؤلر نے قومی ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا،پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے سینٹرل کنٹریکٹ رولز کیمطابق کوئی بھی کھلاڑی سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ قومی فاسٹ باؤلر کافی عرصے سے ٹیم میں نہیں ہیں،پی سی بی سے مایوس ہوکر انگلینڈ شفٹ ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔